ویکٹر اور مچھروں کی سرویلنس کیلئے نیشنل میڈیکل انٹومولوجی ریفرنس لیبارٹری قائم


اسلام آباد(خبرنگار)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ)نے ویکٹر اور مچھروں کی سرویلنس کے لئے پاکستان میں نیشنل میڈیکل انٹومولوجی ریفرنس لیبارٹری قائم کر دی ۔قومی ادارہ صحت کے مطابق اسلام آباد میں امریکہ کے سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشناینڈریو شروف نے نیشنل انٹومولوجی ریفرنس لیب کا افتتاح کیا۔یہ لیب ملیریا، ڈینگی اور لیشمینیاسس اور دیگر ویکٹر سے پھیلنے والی بیماریوں کی نگرانی اور انتظام میں محکمہ صحت کی مدد کرے گی نیشنل اینٹومولوجی ریفرنس لیب ملک میں ویکٹر سرویلنس، کنٹرول کے اقدامات اور تحقیق کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں بھی صحت عامہ کے حکام کی مدد کرے گی ۔نیشنل اینٹومولوجی ریفرنس لیب انٹومولوجیکل نگرانی اور ان سے ہونے والی بیماریوں کی روک تھام کے لئے ہے۔ لیبارٹری ویکٹر کنٹرول کی حکمت عملی پر تکنیکی معاونت، تربیت اور تحقیق کے ذریعے ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں پر قابو پانے میں مدد کرے گی
 لیبارٹری قائم

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...