اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر و صدر مسلم لیگ پنجاب چوہدری محمد سرور نے پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی منظوری اور جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری شافع حسین کی مشاورت سے ممتاز کاروباری،سیاسی،سماجی شخصیت چوہدری انصر فاروق کو مسلم لیگ پنجاب نارتھ کا چیف آرگنائزر مقرر کردیا ہے،چوہدری انصر فاروق پاکستان تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر،ضلع سیالکوٹ کے صدر اور PTI کے مختلف عہدوں پر فائز رہے،انہوں نے PTI کو منظم کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا تھا، چوہدری انصر فاروق نے چوہدری محمد سرور کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی اور انکا شمار سابق گورنر چوہدری سرور کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے،سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین،سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ،سنئیر نائب صدر و وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین،مرکزی سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک اور دیگر راہنماں نے چوہدری انصر فاروق کو انکی تعیناتی پر مبارکباد پیش کی
چیف آرگنائزر مقرر