اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوااجلاس میں تمام ڈویژنز کے کیپیٹل پولیس آفیسرز ،اے آئی جیز، ایس ایس پیز، ڈی پی اوز نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ اسلام آباد و راولپنڈی کے دوران کھلاڑیوں کی رہائش اور آمدو رفت کے دوران فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی اس حوالے سے سی پی او سکیورٹی تمام ترانتظامات کی نگرانی کریں گے ، تمام روٹس کی بم ڈسپوزل سکواڈز کے ذریعے مکمل چیکنگ کی جائے گی ، روٹ کی نگرانی سکیورٹی کیمروں کے ذریعے کی جائے گی کھلاڑیوں کی آمدورفت کے دوران کوئیک ریسپانس ٹیمیں ہمہ وقت الرٹ رہیں گی اور روٹس کی تمام نگرانی سیف سٹی کی سمارٹ کاروں اور جدید کیمروں کی مدد سے کی جائے گی، کھلاڑیوں کی آمد سے قبل حفاظتی مشقیں کی جائیں گی جبکہ میچز کے دوران کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر بھی قائم کیا جائے گا، میچز سے قبل مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کئے جائیں گے جبکہ تمام قانون نافذکرنے والے اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے گا، آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں لااینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خصوصی ہدایات جاری کیں،انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں سرویلنس اور مانیٹرنگ سیف سٹی اسلام آباد کے جدید کیمروں سے کی جائے، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت شہر میں داخل ہونے والے مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی جائےانہوں نے افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ لیلتہ القدر کے دوران مساجد ،مارکیٹوں ،شاپنگ مالزاور بازاروں میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلاتے ہوئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں، شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے اور مخصوص جگہوں پر پارکنگ کا انتظام کیا جائے،آئی جی اسلام آباد نے عیدالفطر کے حوالے سے تمام پولیس افسران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں شہری مسجدوں ، عید گاہوں ، کھلی جگہوں اور امام بارگاہوں میں نماز عید ادا کریں گے اس سلسلہ میں تمام متعلقہ ڈی پی اوزاپنے علاقے میں موجود مساجد اور امام بارگاہوں میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے دوران نمازیوں کی حفاظت کویقینی بنانے کے ذمہ دارہوں گے ،عید کی نماز کے دوران تمام ایگلز ، تھانہ کی گاڑیاں اور فالکن اپنے اپنے علاقہ میں گشت کریں گی ،کانٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے چاق و چوبند دستے شہر کے مختلف علاقوں میں موجود رہیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بروقت نمٹا جاسکے،ا سپیشل برانچ کا عملہ سادہ کپڑوں میں پیشگی انٹیلی جنس جمع کرنے اور مفید معلومات کے حصول کے لئے اے آئی جی سپیشل برانچ ذمہ دار ہوں گے اور کسی بھی مفید معلومات کے متعلق فوری متعلقہ پولیس افسر اور پولیس کنٹرول کو آگاہ کریں گے ۔ نماز عید سے قبل اسپیشل برانچ تمام مقامات پر ٹیکنیکل سویپنگ کے لئے بم ڈسپوزل سکواڈ تعینات کریں گے ، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد نمازیوں اور مذہبی مقامات کی حفاظت کویقینی بنا نا، دہشت گرد کارروائیوں کے خلاف سکیورٹی کو مزید موثر بنانا اور امن و امان کی بحالی کو یقینی بنانا ہے ۔
آئی جی اسلام آباد