مظفرآباد(نا مہ نگار) سالانہ تقریب 16 اپریل 2023 بروز اتوار کو اپر دومیل منعقد کی گئی اور 180 خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا قیام عمل میں لایا گیا۔تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ صدر بزمِ انوارِ مصطفٰے مظفرآباد سید کامران گردیزی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مہنگائی کے ساتھ ساتھ غربت میں کثیر اضافہ ہو گیا ہے۔ اور سینکڑوں لوگوں نے بزمِ انوارِ مصطفٰے کے امیدیں باندھی ہوئی مہنگائی کے باعث بمشکل 180 خاندانوں کے لیے راشن راشن کا اہتمام ہو سکا۔ سال 2017 سے لیکر 2023 تک 781 خاندانوں میں راشن کی تقسیم بخیر یت مکمل ہوئی۔ میں تمام مخیر حضرات اور اس میں تعاون کرنے والوں کا خصوصا تنظیم کے رضاکاروں ک شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اور امید رکھتا ہوں کہ بزمِ انوارِ مصطفٰے کے جذبہ خدمت انسانیت کے مشن کے ساتھ ایسے ہی چلتے رہیں گے اور 2024 میں مزید محنت اور لگن سے کام کریں گے۔
بزمِ انوارِ مصطفٰے کے زےر اہتمام مستحق خاندانوں میں راشن تقسےم
Apr 18, 2023