سائیں گودڑی بادشاہ کا سالا نہ عر س 28اپر ےل کو شر وع ہو گا

Apr 18, 2023


 اسلام آباد (نما ئندہ خصوصی )آزاد کشمیر کے ممتاز مجذوب فقیر حضرت بابا کرم بخش المعروف سائیں گودڑی بادشاہ سیاح شریف کوٹلی آزاد کشمیر کے سہ روزہ عرس مبارک کی مقدس محفل کا انعقاد مورخہ 28, 29، 30 اپریل 2023 کو ھو رہا ھے، اس مفل کو ہر سال ہزاروں عقیدت مند و ظاہرین رونق بخشتے ہیں، ممتاز سیاسی وسماجی رہنما تجزیہ نگار محقق دانشور کالم نویس سردار خادم حسین طاہر نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ مجذوث اولیا اللہ اللہ پاک کے لاڈلے ھوتے ہیں جس طرح حضرت بابا سائیں کرم بخش المعروف گودڑی بادشاہ تھے ان کے منہ سے نکلی ھوئی بات پتھر پہ لکیر ھوتی تھی، ان کی دعاں سے ان کی حیات میں لاکھوں لوگ فیض یاب ھوئے ان کی اپنی اولاد کیلئے دعا کہ میری ذریت سات پشتوں تک سوائے اللہ پاک کے کسی کی محتاج نہیں ھو گی اظہر من شمس ھے، یہ پانچویں و چھٹی پست کا دور رواں ھے لیکن حضرت بابا کی روحانیت کا فیض مسلسل جاری ھے، وافر رزق سے اللہ پاک انھیں نواز ہی نہیں رہا بلکہ ان کی دعاں سے ہزاروں لوگ قرب وجوار سے فیضیاب ھو رھے ہیں، سردار خادم حسین طاھر نے مزید کہا کے ان کے روحانی سلسلہ کے جانشین حضرت علامہ مولانا پیر سائیں فرزند حسین فاروقی جن کا چند عرصہ قبل وصال ھوا دور رواں کی عظیم علمی ادبی روحانی و قلندری شخصیت کے وارث تھے جن کا خلا صدیوں پورا ھونا مشکل ھے، اب حضرت بابا کرم بخش المعروف سائیں گودڑی بادشاہ کی گدی کے وارث صاحبزادہ حضرت سائیں شہزاد حسین قادری ہیں جو اس روحانی گدی کو احسن طریقے سے چلا رھے ہیں، یہ عرس مبارک بھی صاحبزادہ متذکرہ کی زیر صدارت منعقد ھو رہا ھے، ان کے معاونین میں صاحبزادہ سائیں خانزادہ فاروقی ، صاحبزادہ سائیں خرم شہزاد فاروقی ، صاحبزادہ سائیں حافظ طیب جاوید ، صاحبزادہ سائیں عمر عبید و دیگر شامل ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ ایسی محافل میں ضرور شمولیت اختیار کرنی چاہیے ایسی روحانی محافل سے ہی دلوں کو سکون و قرار میسر آتا ھے اور پر سوز دعاں سے اللہ پاک حاجتیں بر لاتا ھے،

مزیدخبریں