لاہور(سپورٹس ڈیسک )آرمینیا میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے کے دوران آذربائیجان کا جھنڈا نذر آتش کردیا گیا۔ یہ واقعہ یورپی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے دوران پیش آیا جس کی میزبانی آرمینیا کر رہا ہے۔ آذربائیجان کی جانب سے جھنڈے کو آگ لگانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ یورپی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ سے اپنے اتھلیٹس واپس بلا رہا ہے۔ آذربائیجان کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ میں حصہ لینا ان کے اتھلیٹس کیلئے اب ناممکن ہے اور وہ آرمینیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔و¿سوشل میڈیا پر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے جھنڈا چھینا اور اسے آگ لگا دی۔دوسری جانب آرمینیا نے اس تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کو فوری طور پر حل کر لیا گیا تھا اور چیمپئن شپ میں حریفوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔