تحریک انصاف کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا،حقیقت سامنے آگئی۔

 پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا، سوشل میڈیا پر وائرل جلال پور شریف کندوال کینال کی حقیقت سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق کہاوت ہے کہ جھوٹ کو اتنا بولو کہ لوگ سنتے سنتے سچ سمجھنے لگیں،تحریک انصاف نے بھی سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کیلئے یہی کامیاب فارمولا اپنایاہے،کسی بھی موقع کی کوئی بھی تصویر اٹھا کراپنے حق یا مخالفین کے خلاف ٹویٹ کردی جاتی ہے اورپھربغیر سوچے سمجھے پی ٹی آئی کے حامی اکاؤنٹس جنگل کی آگ کی طرح پھیلادیتے ہیں۔جھوٹ پھیلانے کیلئے تحریک انصاف یوں تو کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی مگرٹویٹر نے یہ کام آسان کردیاہے،تازہ مثال چودھری عثمان ضیاکے ٹویٹ کی ہی دیکھ لیں جنہوں نے ایک ترقیاتی منصوبے کی تصویرفواد چودھری کے شکریہ کےساتھ شیئر کردی۔

ای پیپر دی نیشن