الیکشن فنڈز: سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ آج سپریم کورٹ میں رپورٹس جمع کرائینگے

سپریم کورٹ احکامات کے تحت الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے کی دوسری ڈیڈلائن بھی ختم ہوگئی۔پارلیمنٹ کے منظوری نہ دینے کے باعث سپریم کورٹ کے الیکشن فنڈز جاری کرنے کے حکم پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن سے متعلق کیس میں سٹیٹ بینک کو 17 اپریل تک 21 ارب روپے براہ راست الیکشن کمیشن کو جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ آج سپریم کورٹ میں جواب جمع کرائیں گے جبکہ الیکشن کمیشن سے بھی فنڈز وصولی کے بارے میں آج رپورٹ طلب کی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک بار پھر وفاقی حکومت نے 21 ارب روپے جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن