ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے انسانیت کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لاحق خطرات کا انتباہ کرتے ہوئے اپنا چیٹ بوٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ایلون مسک نے کہا کہ وہ چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں اپنا اے آئی چیٹ بوٹ 'ٹروتھ جی پی ٹی' متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جو سچ کی تلاش کرنے والا چیٹ بوٹ ہوگا۔ایلون مسک کے مطابق یہ ایسا چیٹ بوٹ ہوگا جو کائنات کی فطرت اور انسانیت کو سمجھ سکے گا، اس طرح وہ انسانوں کی تباہی کا باعث نہیں بنے گا۔