سپریم کورٹ صدرِ مملکت عارف علوی کو عہدے سے برطرف کرے,درخواست دائر

Apr 18, 2023 | 16:49

ویب ڈیسک

اسلام آباد: صدرِ مملکت کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔درخواست گزار نے عدالتِ عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کو صدر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ 

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت کے خلاف درخواست شہری چوہدری محمد امتیاز نے دائر کی جس میں صدرِ مملکت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی صدرِ مملکت کے عہدے کے اہل نہیں۔درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ صدرِ مملکت کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا جائے کیونکہ ڈاکٹر عارف علوی ایک سیاسی جماعت سے منسلک اور جانبدار ہیں۔ انہوں نے حکومت کی قانون سازی منظور نہیں کی۔شہری چوہدری محمد امتیاز کا صدرِ مملکت کے خلاف درخواست میں کہنا ہے کہ صدرِ مملکت نے سیاسی جماعت کے چیئرمین کے کہنے پر حکومت کی قانون سازی نامنظور کی۔ پالیمان کے بھیجے ہوئے سپریم کورٹ پراسیجر بل کو بھی منظور نہیں کیا۔چوہدری محمد امتیاز کا کہنا ہے کہ صدر نے نیب ترامیم بل اور اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر بھی دستخط نہیں کیے تھے۔ صدر کی جانب سے آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے سے انکار اس بات کا مظہر ہے کہ صدر اپنے عہدے کے اہل نہیں رہے۔ 

مزیدخبریں