پہلی دفعہ ملکی ادارے آپس میں دست و گریبان ہیں: چودھری شجاعت حسین

لاہور:  جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین، چودھری سرور اور چودھری شافع حسین سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملک میں سیاسی تناؤ کم کرنے کیلئے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ ملک بھر میں انتخابات ایک ہی روز کروانے پر بھی اتفاق ہوا. لیاقت بلوچ نے مسلم لیگ کی قیادت سے سیاسی تناؤ کم کرنے میں تعاون کی درخواست بھی کی۔چودھری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی سیاسی بحران کو ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک آگے بڑھ سکے.پہلی دفعہ ہے کہ ملکی ادارے آپس میں دست و گریبان ہیں. یہ حالات ملک کیلئے کسی صورت مناسب نہیں ہیں۔چودھری سرور نے کہا کہ سیاسی بحران کو ختم کرنے کیلئے ایک دن الیکشن ہونے چاہئیں. ملکی معاشی صورتحال بار بار انتخابات کی متحمل نہیں ہو سکتی ہے. سیاست دانوں کو ملکر عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کا سوچنا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن