بارسلونا کے فینز نے اپنی ہی  فٹبال ٹیم کی بس پر حملہ کر دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بارسلونا کے شائقین نے غلطی سے اپنی ہی ٹیم کی بس پردھاوا بول دیا، مداح پیرس سینٹ جرمن کے ہاتھوں میچ ہارنے کے بعد آپے سے باہر ہوئے۔شائقین نے کاتالان کے دارالحکومت میں اپنی ہی ٹیم کی بس پر غلطی سے پتھر اور پٹاخے پھینکے جبکہ کھلاڑیوں سے بدتمیزی بھی کی۔باسلونا کی ٹیم کو چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں پیرس سینٹ جرمن کے ہاتھوں 1-4 سے شکست ہوئی۔ شائقین ایک بس کی طرف دوڑے جسے وہ پی ایس جی کے پلیئرز کی بس سمجھ رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن