لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پنجاب حکومت سے دو بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے درخواست پنجاب حکومت کو موصول ہو گئی ہے۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے دو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کیلئے فائل ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی منظوری کے بعد یہ دو بلٹ پروف گاڑیاں پی سی بی کو فراہم کردی جائیں گی۔