روٹی کی قیمت میں 4 روپے کمی،پٹرول کی قیمت میں 5 روپے اضافہ عوام سے سنگین مذاق ہے:علامہ علی اکبر کاظمی 

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ روٹی کی قیمت میں چار روپے کمی اور پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے اضافہ مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان عوام سے سنگین مذاق ہے۔ جس گھر کا انتظام عورت کے ہاتھ میں ہو وہ گھر بستا ہے اور نہ ہی چلتا ہے یہ تو پھر ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔جو چھپتے بھی نہیں اور سامنے آتے بھی نہیں ۔ بہتر ہوگا صوبے کا انتظام و انصرام وہی سنبھال لیں ۔

ای پیپر دی نیشن