ایل ڈی اے کی کارروائی   املاک مسمار،2غیرقانونی کمرشل املاک کو سربمہر ،متعدد کو نوٹسز

Apr 18, 2024

لاہور(خبرنگار)ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روز غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کیخلاف کارروائی کی۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی تعمیرات پر 3 املاک مسماراور 2غیرقانونی کمرشل املاک کو سربمہر کر دیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے شنگھائی پل، کچا جیل روڈ کے قریب غیرقانونی اضافہ /تبدیلی مسمار کر دی۔ شاداب کالونی میں پلاٹ نمبر72اے کو غیرقانونی اضافہ /تبدیلی اور تزئین و آرائش کرنے پر مسمار کر دیا۔کاہنہ، فیروز پور روڈ پر غیرقانونی تعمیر مسمار کر دی۔پلا ٹ نمبر1-2بی ون اور رستم ٹاولز گجو متہ کو غیرقانونی کمرشل استعمال پر سربمہر کر دیا۔ 

مزیدخبریں