زیرو ویسٹ فری لاہورآپریشن ،ٹیمیں متحرک،4400 ٹن کچرا صاف

لاہور(خبرنگار)شہر کے کونے کونے کو چمکانے اور ویسٹ فری بنانے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں لاہور کے مضافاتی علاقوں میں بھی متحرک ہے۔ نشتر ٹاؤن اور واہگہ ٹاؤن میں 39 بڑے اوپن پلاٹس کو ہیوی مشینری کی مدد سے کلیئر کیا گیا۔ سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر گلی محلے کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیموں نے 4400 ٹن کچرا لکھو ڈیر لینڈ فل سائٹ تک پہنچایا۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے نواحی علاقوں نواحی علاقوں مطابق نواحی علاقوں عمر ٹاؤن، نشتر ٹاؤن، شاداب کالونی، کاہنہ، گجومتہ میں اوپن پلاٹس کی کلیئرنس کا سلسلہ جاری ہے جبکہ واہگہ ٹاؤن، جلو پنڈ، تاج گڑھ، ہانڈو میں صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔ آپریشن ٹیمیں تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک ہیں۔ تمام ٹاؤن منیجرز کو فیلڈ میں خود موجود رہ کر صفائی آپریشن کی نگرانی کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ کچرا اور عمارتی ملبہ اوپن پلاٹس میں پھینکنے سے گریز کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

ای پیپر دی نیشن