لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب محمد ادریس نے سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں صوبے کے تمام ایس ایس پیز، ایس پیز انوسٹی گیشن اور دیگر سپر وائزری افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔انہوں نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ کیس کی تفتیش سزا کو ذہن میں رکھ کر کریں، مثل کے حتمی نتائج قانونی اور معیاری ہوں، کورٹ جانے سے قبل کیس کی بھر پور تیاری کریں،کورٹ میں آپ کا انداز معقول اور قابل جواز ہونا چاہیے۔ ایف آئی آرز سے لیکر چالان تک کنویکشن کو ذہن میں رکھ کر چلیں، کنویکشن کیلئے ثبوت اور شواہد ٹھیک انداز سے جمع کروائیں۔ تفتیش میں کوئی مسئلہ ہو تو براہ راست مجھ سے راہنمائی لے سکتے ہیں۔ تمام زیر التوا چالان جلد سے جلد قانون کے مطابق متعلقہ عدالت ہائے میں جمع کروائیں جبکہ اے ٹی اے کیسیز کو ترجیحی بنیادوں پر قانون کے مطابق تفتیش مکمل کی جائے۔