آپریشنز ونگ ‘2055 درخواستیں موصول‘ 1686 نمٹا دی گئیں

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک مجموعی طور پر آپریشنز ونگ کو مختلف ذرائع سے2055 درخواستیں موصول ہوئیں۔جن میں سے 1686 درخواستیں نمٹا دی گئیں۔آئی جی پنجاب کمپلینٹ سیل سے1014 درخواستیں موصول ہوئیں۔884جبکہ سی سی پی آفس سے مارک کی گئی92درخواستوں میں سے82پر فیصلے دیئے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز دفتر آنیوالے612درخواست گزاروں میں سے470جبکہ کھلی کچہریوں میں آنیوالے 297شہریوں کی درخواستوں میں سے211پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔پی ایم ڈی یو سے موصول 16 درخواستوں اوراوور سیز پاکستانیوں سے موصول ہونے والی23 درخواستیں نمٹا دی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن