لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، علی پرویز ملک،ملک فیصل کھوکھر نگہت شیخ اور صبغت اللہ سلطان سمیت دیگرنے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کیلئے مزید ریلیف کا اعلان کردیا۔ 20کلو آٹے کی قیمت میں 500روپے کمی کا اعلان بھی کردیا۔ عوام جان گئے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہی عوام کو صحیح ریلیف دے سکتی ہے۔ عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا یہ سلسلہ اب رکنے والا نہیں ہے،مسلسل جاری رہے گا۔قومی اداروں پر حملہ آوروں کو ہر صورت سزا ہونی چاہیے تاکہ آئندہ کسی کو ملکی سا لمیت پر حملہ آور ہونے کی جرأت نہ ہو۔ پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پہلی ترجیح زیرو کرپشن ہے۔وہ کرپشن کے سختی سے خلاف ہیں۔ پنجاب میں خواتین کا تحفظ وزیراعلیٰ کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔ پنجاب میں ترقی اور خوشحالی کا دور دوبارہ شروع ہورہا ہے۔مریم نواز کے میاں نوازشریف کا تجربہ ہے۔میاں نوازشریف انکی تمام انتظامی معاملات میں مکمل رہنمائی کررہے ہیں۔