لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ سکول کے دائرہ کار کومزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبہ بھر میں ڈرائیونگ سکول کی تعداد کو بڑھا کر 116 کر دیا گیا ۔2023کے آغاز میں ڈرائیونگ سکولز کی تعداد 26 تھی۔ایک سال کے دوران پنجاب بھر میں 90 نے ڈرائیونگ سکولزبنائے گئے ہیں۔رواں سال ڈرائیونگ سکولزسے 13765 شہریوں نے ڈرائیونگ تربیت حاصل کی،ڈرائیونگ تربیت حاصل کرنے والوں میں 6163 مرد جبکہ 7345 خواتین خواتین شامل ہیں۔ڈرائیونگ سکولزکے دائرہ کار کو صوبہ بھر میں مزید بڑھایا جا رہا ہے۔ڈرائیونگ سکول کے قیام کا مقصد حادثات میں کمی لانا ہے۔ڈرائیونگ سکول سے تربیت یافتہ افراد ٹریفک قوانین کے مطابق ڈرائیونگ کرتے ہیں۔ٹرانس جینڈرز کو ڈرائیونگ سکول میں مفت ڈرائیونگ تربیت دی جا رہی ہیں۔رواں سال 116 ٹرانس جینڈر ڈرائیونگ تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ سکول سے تربیت حاصل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ بھی دیا جاتا ہے۔