لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے وفد کو پاکستان آمد پرویلکم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی وفود کے پاکستان آمد سے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مزیدمضبوط و مستحکم ہونگے اور تحفظ حرمین شریفین پاکستانیوں کے ایمان کا حصہ ہے۔جمعیت اہل حدیث پاکستان سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔سعودی وفود سے ملاقات کے بعد جمعیت کے ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ہشام الٰہی ظہیر کا مزید کہنا تھاکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کی حرمین شریفین کے حوالے سے خدمات قابل ستائش ہیں۔سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان اور انکے رفقاء کی پاکستان آمد سے اچھی سرمایہ کاری دیکھنے کو ملے گی۔ڈاکٹرعبدالکریم العیسی رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری کی بھی ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں ان سے جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے دوطرفہ ملاقاتیں انتہائی خوشگوار رہی ہیں۔ جس طرح ماضی میں علامہ احسان الٰہی ظہیر شہیدؒ کے عالم اسلام اور عالم عرب کے ساتھ دیرنیہ تعلقات تھے اسی طرح جمعیت اہل حدیث پاکستان مستقبل میں بھی عالم اسلام، عالم عرب بالخصوص خادم حرمین شریفین اوررابطہ عالم اسلامی سے ایسے تعلقات کو بحال برقرار رکھے گی۔
تحفظ حرمین شریفین پاکستانیوں کے ایمان کا حصہ ہے:علامہ ہشام الٰہی
Apr 18, 2024