خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ،پی ایچ آر ٹی اے منٹس کی منظوری  

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کا 28 واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد انور، ڈاکٹر ثاقب عزیز، پروفیسر ڈاکٹر فیصل سعود ڈار، محمد آصف، ڈاکٹر اظہار چوہدری و دیگر افسران نے بطور مانیٹرنگ اتھارٹی ممبران کے شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ خزانہ، داخلہ، ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی آف پاکستان، پاکستان میڈیکل ریسرچ کونسل،  آفتھلمولوجک سوسائٹی آف پاکستان اور پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرواینٹرولوجی کے نمائندگان نے بھی بطور مانیٹرنگ اتھارٹی ممبران شرکت کی۔ اجلاس شروع ہونے سے پہلے ڈین پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر فیصل سعود ڈار کی والدہ کی وفات پر دعا مغفرت بھی کی گئی۔ خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کے 27 ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو آٹومیشن پر لے جانا چاہتے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت نے پی ہوٹا کو انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کی۔دریں اثناء صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں سی ای او سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی شعیب جاوید حسین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، سی او او شمشاد علی خان، سی ایف او بلال بٹ، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ محمد منیب اور ڈویڑنل ہیڈ سلک اشعر اور ڈاکٹر نور موجود تھے۔ صوبائی وزیر اور شعیب جاوید حسین کے درمیان ہیلتھ انشورنس پروگرام میں مزید بہتری لانے کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس پروگرام میں مزید بہتری لا رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...