مقبوضہ کشمیر: بھارتی پارلیمانی انتخابات سے قبل سینکڑوں کشمیری نوجوان گرفتار

Apr 18, 2024

سری نگر(کے پی آئی)بھارتی پارلیمانی انتخابات سے قبل سیکڑوں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے گرفتار نوجوانوں  کے  خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز اہلکاروں نے انتخابات سے قبل نوجوانوں کی بے دریغ گرفتاری شروع کر دی ہے، بھارتی حکام ایک طرف مقبوضہ علاقے میں حالات ٹھیک ہونے کا دعوی  کر رہے ہیں جبکہ نوجوان وںکی بڑے پیمانے پر گرفتاری اس دعوے کی نفی ہے جبکہ ضلع راجور ی میں بھارتی فوج کے ایک کیمپ کے اندر ایک شہری کی ہلاکت کے خلاف لوگوں نے شدید احتجاج کیا۔32سالہ امرت سنگھ ضلع کے علاقے تلیاں نوشہرہ میں واقع بھارتی فوج کے کیمپ میں ٹرانسمیشن لائنوں کی مرمت کررہا ہے کہ اس دورا ن بجلی کی بحالی کے نتیجے میں وہ کرنٹ لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔دوسری جانب دریائے جہلم میں کشتی الٹنے سے لاپتہ ہونے والے تین افراد کی تلاش بدھ کو بھی جاری رہی منگل کو ہوئے حادثے میں ایک خاتون اور اس کے دو کمسن بیٹوں سمیت 6 افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ تین افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر  میں نام نہاد انتخابی ڈراموں کے بجائے مسئلہ کشمیر کے پائیدار اور مستقل حل کیلئے ماحول کو سازگار بنائے۔ شبیر احمد شاہ جو ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ بھی ہیں ،نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہونیو الے بھارتی پارلیمانی انتخابات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی انتخابی مشق حق خود ارادیت کا ہرگز نعم البدل نہیں۔

مزیدخبریں