لیبیا کے ساحل پر 584 غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا

طرابلس (اے پی پی) لیبیا کے ساحل سے584  غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔ شنہوا کے  مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) نے کہا کہ گزشتہ ہفتے لیبیا کے ساحل سے 584   تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔ 7 سے 13 اپریل تک 584  تارکین وطن کو روک کر لیبیا واپس بھیج دیا گیا۔آئی او ایم نے کہا کہ بچائے گئے تارکین وطن میں 54 خواتین اور 25 بچے شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی 6لاشیں برآمد کی گئیں۔ اس سال اب تک کل4,942  غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا جا چکا ہے، جب کہ143 ہلاک اور 271  لاپتہ ہو گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن