’کوریا کی ہر گلی میں اذان کی آواز ہوگی‘ اسلام قبول کرنیوالے گلوکار کا مسجد بنانے کا اعلان

انچیون (نیٹ نیوز) چند سال قبل دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے جنوبی کورین یوٹیوبر اور گلوکار  داؤد کم نے کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان کر دیا۔ انسٹاگرام پر مسجد کی تعمیر کیلئے خریدی گئی زمین اور کاغذات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے داؤد کم نے جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں مسجد کی تعمیر کا اعلان کیا۔ شیئر کی گئی تصاویر میں  داؤد کم کو ہاتھ میں مسجد کے کاغذات تھامے تو کہیں مسجد کیلئے خریدی گئی زمین پر ہاتھ پھیلائے سکون محسوس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن