غزہ، مزید 63 فلسطینی شہید: ہٹ دھرم نیتن یاہو نے غذائی قلت کا دعویٰ مسترد کر دیا

غزہ‘ لندن (این این آئی+ انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کی اسرائیل آمد متوقع ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق ڈیوڈ کیمرون اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق ڈیوڈ کیمرون رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ادھر غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں‘ مزید 63 فلسطینی شہید ہو گئے۔ غزہ میں پولیس وین پر حملے سے 7 اہلکاروں سمیت 9  شہید ہوئے۔ خان یونس کے سکولوں سے ایک ہزار پاؤنڈ وزنی بم ملے ہیں جو پھٹ نے سکے۔ اونروا کے ترجمان نے بتایا بے گھر فلسطینیوں کو صحت‘ صفائی ‘ پانی اور خوراک سمیت ادویات کی ضرورت ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں غذائی قلت اور قحط کے دعووں کو مسترد کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن