سلانوالی: مسلح افراد 2 بھائیوں کو اغوا کے بعد قتل کرکے فرار، مقدمہ درج 

سرگودھا (نمائندہ خصوصی) سرگودھا کے نواح میں دو حقیقی بھائیوں کو مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کر کے راستہ میں قتل کر دیا گیا اور نعشیں وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ سلانوالی کہ چک 171/168 شمالی کے دو حقیقی بھائی اعظم طارق اور قیصر عباس اپنے باپ نذر عباس کے انتقال پر اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جمع کروانے یونین کونسل  منگوالی گئے جہاں سے ڈالا اور موٹر سائیکلیوں پر سوار  مسلح افراد طاہر وغیرہ نے گن پوائنٹ پر دونوں بھائیوں کو اغوا کر لیا جس پر تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے طاہر وغیرہ سات افراد طاہر، شانی، فرحان، محمد رمضان، تصور، فیصل اور اللہ بخش کے خلاف مغویان کی بیوہ ماں حاجرہ بتول کی مدعیت میں زیر دفعہ 364/148/149/109 ت پ مقدمہ درج کر لیا۔ جبکہ مسلح اغوا کاروں نے مغویان دونوں بھائیوں کو سوبھاگہ کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے مقتولین کی نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء  کے سپرد کر دیں اور اغوا پر درج مقدمہ کو ترمیم کرتے ہوئے جائے واردات سے تمام شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...