لاہور (نامہ نگار) ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے سندر میں سراج کے گھر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے5 لاکھ روپے‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، لیاقت آباد میں اعظم اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ روپے‘ زیورات اور موبائل فون،گارڈن ٹاؤن میں احمد سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون، مغلپورہ میں شعیب سے گن پوائنٹ پر 30 ہزار روپے اور موبائل فون، ماڈل ٹاؤن میں فاروق سے گن پوائنٹ پر 27 ہزار روپے اور موبائل فون، گجر پورہ میں معراج سے25 ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ کے علاقے میں ماجد سے گن پوائنٹ پر 22 ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں فواد سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے اور موبائل فون، مصطفی ٹاؤن میں نصیر سے گن پوائنٹ پر 14ہزار روپے‘ موبائل فون، نیو انارکلی میں فہد سے گن پوائنٹ پر 5 ہزار روپے اور موبائل فون، نواں کوٹ میں رمضان سے موبائل فون جبکہ اسلام پورہ میں نعمان سے موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ چوروں نے شمالی چھاؤنی میں ریحان کے گھر سے ساڑھے 4 لاکھ روپے‘ الیکٹرانکس سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے گڑھی شاہو، غازی آباد اور راوی روڈ سے 3 کاریں، کاہنہ سے رکشہ جبکہ نیو انارکلی، سمن آباد، لاری اڈہ، مصطفی آباد، ہنجروال، ساندہ، شالیمار اور مزنگ سے 8 موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔