فیصل آباد: دوسری شادی کا جھگڑا‘ نوجوان نے پہلی بیوی‘ سالی کو قتل کر دیا 

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مشتعل نوجوان نے بیوی اور سالی کو قتل کر دیا۔ دوہرے قتل کی واردات کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ ستیانہ روڈ ٹول ٹیکس سٹاپ محلہ نور پور گلی نمبر چھ کے رہائشی بابر نے دوسری شادی کی تھی، اسی بات پر اس کا اپنی پہلی بیوی روبینہ بی بی کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا، گزشتہ روز بھی دونوں کے درمیان اسی بات پر جھگڑا ہوا تو بابر نے طیش میں آ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے روبینہ بی بی اور اس کی کزن ثانیہ بی بی موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں جبکہ ملزم خون کی ہولی کھیلنے کے بعد فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...