امریکی ادارے نے 10 ملین ڈالر تک پاکستان کلائمیٹ فنانسنگ ایکٹیویٹی کا آغاز کر دیا 

Apr 18, 2024

اسلام آباد (خبر نگار) امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس اے آئی ڈی) نے10 ملین ڈالر تک کی پاکستان کلائمیٹ فنانسنگ ایکٹیویٹی کا آغاز کر دیا، یہ چار سالہ پروگرام ہے جسے یو ایس ایڈ کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی گئی۔ اس پروگرام کا مقصد پاکستان میں موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنا اور اس سے منسلک معاشی پائیداری کو بڑھانا ہے۔ یہ پروگرام پاکستان میں قدرتی وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینے اور موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے امریکی حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

مزیدخبریں