شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت پاکستان کی ترقی اور معیشت کی بہتری کی ضامن ہے۔ پنجاب میں انقلابی تبدیلیاں رونما کی جارہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چند ہفتوں میں عملی طور پر ثابت کردیا کہ وہ پنجاب جیسے بڑے صوبے کو چلانے کی اہلیت رکھتی ہیں۔ صوبہ کی تعمیر وترقی اور عوامی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے۔ اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی عوامی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل ہیں اور تمام حکومتی شعبوں اور صوبائی محکموں کی کارکردگی میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔ اگرچہ موجودہ حکومت کو معاشی، سیاسی اور عالمی سطح پر بڑے چیلنجز کا سامنا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں اور حکمت عملی کی بدولت چیلنجز پر قابو پایا لیا جائے گا۔
مریم نواز کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت چیلنجز پر قابو پایا جائے گا: عارف سندھلیہ
Apr 18, 2024