گندم خریداری ہدف یقینی بنائیں: رانا تنویر کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو خط  

Apr 18, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر رانا تنویر نے چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو خط لکھا ہے۔ وفاقی وزیر نے کسانوں سے گندم خریداری یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ صوبائی حکومتیں گندم خریداری کے اہداف پر نظرثانی کریں۔ گندم خریداری کے اہداف کے حصول میں تیزی لائیں، ہدف پورا کرنے کیلئے مناسب اور ضروری اقدامات یقینی بنائیں، حکومت کسانوں کو درپیش چیلنجز سے بخوبی واقف ہے۔

مزیدخبریں