سانگلہ ہل:7ماہ میں 109مقدمات بجلی چوروں سے 74لاکھ روپے وصول

سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت) لیسکوسب ڈویژن سٹی کے ایس ڈی اوچودھری عمر سعید نے 7ماہ کے دوران بجلی چوری کیخلاف109مقدمات درج کراکے74 لاکھ روپے وصول کر لئے،عمرسعید نے ضلع ننکانہ میں مثالی کارکردگی کامظاہرہ کیا اورضلع بھرمیں ریکارڈ قائم کردیا جس پرضلع بھرمیں ان کی کارکردگی کو سراہا گیا، واضح رہے کہ جب سے انہوں نے لیسکو سب ڈویژن سٹی کا چارج سنبھال کر کام شروع کیا ہے، بجلی چوری کیخلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔ بجلی چوری سنگین جرم ہے جو اس جرم میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن