قصور:’’ستھراپنجاب‘‘پروگرام کی کارکردگی کاجائزہ اجلاس 

Apr 18, 2024

قصور(نمائندہ نوائے وقت)چیئر مین وزیر اعلیٰ مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری اور ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ’’ستھرا پنجاب‘‘پروگرام کی کارکردگی کاجائزہ اجلاس ’’ستھرا پنجاب‘‘ پروگرام پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، پروگرام کا مقصد لوگوں کو صحت مند اور خوشحال ماحول فراہم کرنا ہے۔چیئر مین وزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری اور ڈپٹی کمشنر محمدارشد بھٹی کی زیر صدارت ’’ستھرا پنجاب‘‘پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کیمپ آفس میں ہوا۔ اجلاس میں ممبر زوزیر اعلی مانیٹرنگ کمیٹی و اراکین صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالوحید، تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ، چیف آفیسر ز میونسپل کارپوریشن، چیف آفیسر میونسپل کمیٹیز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویڑن کے تحت ضلع میں ’’ستھرا پنجاب‘‘پروگرام کے تحت جاری کاموں اور ماڈل ویلجز میں ابتک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مزیدخبریں