پاکستانی معیشت دن بدن بہتری کی طرف گامزن ہے:پیر اشرف رسول 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری پیر اشرف رسول ایم پی اے نے حلقہ پی پی 139میں (ن) لیگ کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومتی اقدامات کے باعث پاکستانی معیشت دن بدن بہتری کی طرف گامزن ہے۔ مہنگائی میں کمی کے ساتھ ساتھ بیروزگاری میں بھی کمی آئے گی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پنجاب کو جرائم کرپشن فری بنانے کیلئے جو اصلاحاتی ایجنڈا تیار کر رہی ہیں اس کے نفاذسے غریب عوام کو بروقت انصاف ملنے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع ہو گا قبضہ گروپوں منشیات فروشوں اور جعل سازوں کیخلاف زبردست کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ دشمن پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرکے غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں پاکستانی فوج اور قوم دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے، ہمیشہ ن لیگ کے دور میں ہی ملک میں ترقی اور عوام کی خوشحالی ہوتی ہے ۔پی ٹی آئی نے ساڑھے 3سال میں پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

ای پیپر دی نیشن