مسلم لیگ(ن) ملک کو بحرانوں سے نکالنا چاہتی ہے :رفاقت علی 

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کی قیادت ملک کی تمام سیاسی قیادت کے ساتھ مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالنا چاہتی ہے کیونکہ اس وقت ملک محاذآرائی نہیں بلکہ اتحاد سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے وزیراعظم میاں شہبازشریف کی قیادت میں حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ میاں شہباز شریف وزیراعظم بننے کے بعد آرام سے نہیں بیٹھے وہ عوام کا درد دل میں رکھتے ہیں دیگر سیاسی جماعتوں کی قیادت کو بھی سیاسی مفا دا ت کے حصول کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دینی ہو گی (ن) لیگ  ہی ملک و قوم کو مسا ئل کے گرداب سے نکال کر عوام کو ریلیف فراہم کر ے گی ملکی خوشحالی و بہتری کیلئے (ن)لیگ عوام دوست پالیسیوں کے تسلسل کویقینی بنانے اور درست اقتصادی ترجیحات کاتعین کرنے کیلئے پرعزم ہے اور عوامی خدمت کی خاطر اٹھائے گئے مربوط اقدامات کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن