نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)مچھروں کی بہات نے عوام کا جینامحال کردیا، شہری رات جاگ کر گزارنے لگے اگر یہی صورت حال رہی تو شہریوں کے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کا اندیشہ بڑھ جائے گا محکمہ صحت کے شعبہ سی ڈی سی جس کام ہی ملیریا کو کنٹرول کرنا ہے محکمہ صحت حکام نے اپنا سکہ چلاتے ہوئے اس شعبہ میں بھرتی ملازمین کو اصل کام سے ہٹا کر مختلف کاموں پرلگا رکھا ہے اورمچھروں کو تلف کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے شہریوں کی رات مچھروں سے لڑتے لڑتے گزر جاتی ہے ۔
نارنگ منڈی:مچھروں کی بہات نے عوام کا جینامحال کردیا
Apr 18, 2024