شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)سیاسی وسماجی رہنما وسابق یوسی چیئرمین چودھری اعظم ریاض گجر نے کہا ہے عوامی مفادات کی سیاست ہی کامیابی کی معراج ہے۔ حکومت کو چاہیے بڑے شہروں کیساتھ ساتھ قصبوں اور دوردراز علاقوں کے عوام کو بھی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کرئے، لاہور سے فیروزوالہ ،کالاشاہ کاکو، مرید کے ،نارنگ منڈی تک پبلک ٹرانسپورٹ شروع کرکے لاکھوں عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی میسر آسکتی ہے ’’سپیڈو ‘‘ بس کے روٹ سے ان قصبات کے عوام کو پبلک ٹرانسپورٹ کی بہترین اور معیاری سہولیات ملیںگی اور مسلم لیگ (ن) کا بہت بڑا کارنامہ ہوگا جس کو بلاامتیاز وتفریق ہر شہری دل سے سراہے گا۔ ہماری خدمت بلاامتیاز وتفریق اپنے حلقہ اور علاقہ کے عوام کے معیارزندگی کی بلندی کیلئے ہے کیونکہ ہمارے اجداد نے بھی حلقہ کے عوام کی خدمت کو اولیت دی اور آج الحمد اللہ ہم اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خدمت کی سیاست کو شعاربناکر کام کررہے ہیں ۔