شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ( ن) کے ضلعی رہنماء ملک راشد متین ڈوگر نے حلقہ پی پی 139کے ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ (ن) شیخوپورہ کا ضمنی الیکشن بھاری اکثریت سے جیتیں گی۔مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت ملکی معیشت کی بحالی کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے جلد مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ ابتدائی طور پر روٹی کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی ہیں۔ پی پی 139کا ضمنی الیکشن جیت کر حلقہ میں ترقیاتی کام کروائیں گے ۔پنجاب حکومت ذخیرہ اندوزوں گراں فروشوں کی سرگرمیوں کی سخت مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ دوسری طرف ستھراپنجاب پروگرام سے شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی کا عمل جاری ہے۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین شیخوپورہ کے سیاسی ہیروہے انہوں نے اپنے حلقہ میں ضلع بھر میں بے شمار ترقیاتی کام کرکے شیخوپورہ کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔
مسلم لیگ(ن) ضمنی الیکشن اکثریت سے جیتے گی:راشد متین ڈوگر
Apr 18, 2024