کامونکی: چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی چیزوں سے محروم

کامونکی(نمائندہ خصوصی) چوری کی سات مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی چیزوں سے محروم ہوگئے۔ نواحی گاؤں دھوپ سڑی کے علی محمد کی حویلی سے چور گائے لے گئے۔محلہ حبیب پورہ کے عبدالحمید کی حویلی میں کھڑے دو رکشوں کی بیٹریاں چور نکال کر لے گئے،محلہ بلال پارک کا محمد شہباز گھر کے باہر سے موٹر سائیکل کھڑی چوری ہو گئی۔محلہ شریف پورہ کا علی حسن سبزی منڈی میں خریداری میں مصروف تھا موٹر سائیکل چورلے گئے۔ایمن آباد محلہ گجراں کے محمد منیر اور قاضی گیٹ کے سمیع اللہ مغل کی چھت سے چور مجموعی طور پر قیمتی ایک سو پانچ عدد کبوتر چوری کرکے لے گئے۔جبکہ دیوان روڈ پر واقعہ رانا شکیل کی ٹف ٹائل فیکٹری سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کی چھ سو فٹ فور کور تار چوری کرکے لے گئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔

ای پیپر دی نیشن