گوجرانوالہ:پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام 31 مئی سے مقابلہ موسیقی کاآغاز 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام 31 مئی سے ضلعی سطح پر پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی کاآغاز ہورہاہے جس میں 14 سے 30 سال عمر تک کے مرد وخواتین حصہ لینے کے اہل ہیں ڈائر یکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس غلام عباس نے بتایا کہ 31 مئی کو حافظ آباد ، یکم جون کو گجرات ، 3 جون کو سیالکوٹ، 4 جون کو نارووال، 5 جون کومنڈی بہاالدین اور 6 جون کو گوجرانوالہ میں ضلعی سطح کے مقابلہ جات منعقد ہونگے جس میں جیتنے والوں کو پہلا انعام 20ہزرا روپیہ دوسرا انعام   15 ہزار روپیہ تیسرا انعام `10 ہزار روپیہ دیاجائیگا۔ صوبائی سطح پر 6 جون کو گرینڈ فائنل مقابلہ جات میں پنجاب کے تمام ڈویژنز سے پوزیشن حاصل کرنے والوں میں مقابلہ ہوگا اور جیتنے والوں کو باالترتیب 2 لاکھ کا پہلا ، ڈیڑھ لاکھ کا دوسرااور ایک لاکھ کا تیسرا انعام دیاجائگا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی سطح کے پہلامرحلہ میں شرکت کے خواہش مند رجسٹریشن فارم پنجاب آرٹس کونسل کی ویب سائٹ اور ڈویژنل آرٹس کونسلز کے دفاتر سے حاصل کرسکتے ہیں۔  

ای پیپر دی نیشن