حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر سند س ارشادنے کہا ہے کہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر میونسپل کمیٹیاں ، ضلع کونسل اور دیگر تمام متعلقہ محکمے اپنے پیشگی ، حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں ۔ بڑے سیم نالوں ، سیوریج نالوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے لیے پہلے سے بندو بست کیا جائے تا کہ آنے والے دنوں میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ حفاظتی انتظامات کے حوالے سے خصوصی پلان تیار کریںاور متعلقہ سٹاف کی ڈیوٹیاں بھی لگا دیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ممکنہ بارشوں کے سلسلہ میں نکاسی آب اور دیگر حفاظتی انتظامات کے جائزہ کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدار ت کر تے ہوئے کیا۔
ممکنہ بارشوں کے پیش نظرتمام متعلقہ محکمے پیشگی ، حفاظتی انتظامات یقینی بنائیں:ڈپٹی کمشنر
Apr 18, 2024