ایمن آباد ۔(نامہ نگار )حسب معمول ایک سال بھی بابا گورنانک کے جنم دن کی یاد میں منعقد ہ تقریبات میں شمولیت کے لیے مختلف ممالک سے آنے والے سکھ زائرین کی گوردوارہ روڑی صاحب میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ معزز مہمانوں کا ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی گوجرانوالہ ،پولیس ،محکمہ وقف کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران کیطرف سے پر وقار استقبال کیا جاتا ہے سکھ زائرین کی آمد پر فول پروف سیکورٹی کا انتظام کیا گیا ہے 19اپریل کو سکھ زائرین کی خواہش پر انہیں بذریعہ ریلوے سٹیشن موڑ ایمن آباد تک لایا جائیگا جہاں سے خصوصی ٹرانسپورٹ کے ذریعہ گوردوارہ تک پہنچایا جائیگا ۔