نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)سپیشل مجسٹریٹ چوہدری محمد یوسف نے مختلف ہوٹلوں کا وزٹ کیا زراعت انسپکٹر رانا شبیر کے ہمراہ روٹی اور نان کے وزن اور قیمت کو چیک کیا ۔عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے لیے مختلف ہوٹلوں کو چیک کیا اور روٹی نان کے معیار اور وزن کو چیک کیا اور مختلف ہوٹل مالکان کو جرمانے کرکے وارننگ دی کہ جو بھی ہوٹل مالک 100گرام کی وزنی روٹی مقررہ قیمت 15 روپے سے زائد فروخت ،سرکاری احکامات کی حکم عدولی کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی، ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔