گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ریجنل پولیس آفیسرطیب حفیظ چیمہ اور کمشنر نوید حیدر شیرازی نے گردوارہ کرتار پورصاحب نارووال کا وزٹ کرتے ہوئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، گردوارہ کے منتظمین اور سیکھ یاتریوں سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سکھ براداری کو اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے گردوارہ کرتار پور نارووال آنے پر مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔شر پسند عناصر کی سرکوبی کے لئے پولیس الرٹ ہے،سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے باہمی امور پر تفصیلاًبات چیت کی اور انہیں فول پروف سیکورٹی کی یقین دہانی کروائی۔ منتظمین گردوارہ نے پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے اطمینان کا ا ظہارکیا اور کہا کہ مقامی پولیس الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے،د اخلی اور خارجی راستوں اور پولیس چیک پوسٹوں کا بھی وزٹ کیا۔ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے اس دوران افسران اور جوانوں کو بریف کیا ۔انہوں نے کہا کہ گردوارہ کرتار پور کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیےSOP پر سو فیصد عمل درآمد کیا جائے۔اس ضمن میںکسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔