سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے کے ملزم کا3روز کا جسمانی ریمانڈ منظور 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ فیضان رسول نے سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے کے الزام میں ملوث ملزم کا3روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، گوجرخان پولیس نے ملزم علی اصغر عرف بگا کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف منشیات برآمد ہونے کا مقدمہ د رج ہے  جو سکولوں و کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہے جس سے تفتیش کرنا ہے استدعا ہے کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے 3روز کا جسمانی منظور کرلیا، ملزم  سے پولیس نے2 کلو 600 گرام ہیروئن برآمدکی۔

ای پیپر دی نیشن