راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر) راو لپنڈ ی شہر میں زچہ بچہ ہسپتال کی تعمیر سست روی کا شکارہو گئی، ہسپتال کے احاطے میں ارد گرد کے رہائشی نوجوان اور بچے مختلف قسم کے کھیل کھیلنے لگے،ہسپتال کے تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کیلئے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کر دی، رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں عید گاہ روڈپرز چہ اور بچہ ہسپتال کی تعمیر کا کام گزشتہ دور حکومت میں شروع ہوا جہاں پرجدید سہولیات فراہم کی جانی ہیں تاکہ کسی بھی مریض کو کوئی مشکل پیش نہ آ ئے اس ہسپتال کا تقریبا:"کام مکمل ہو چکا ہے لیکن نہ جانے کس وجہ سے اس تعمیر کاکام روک دیا گیا اور ایک ہسپتال ابھی تک تعمیر نہ ہو سکا، آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر اینڈورکز ایسوسی ایشن کے چیئر میں حاجہ ظہور احمد نے بتایا کہ اس زچہ بچہ ہسپتال کو حکومت جلد سے جلد مکمل کرے تاکہ مریضوں کو سہولیات فرام ہو سکیں۔
راولپنڈی میں زچہ بچہ ہسپتال کی تعمیر سست روی کا شکار
Apr 18, 2024