راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی (پی ایچ اے) احمد حسن رانجھا نے گورکھ پور نرسری کا دورہ کیا اور رواں سال موسم بہار اور مون سون کے حوالے سے جاری شجرکاری مہم کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے اس موقع پر کہا کہ رواں سال راولپنڈی شہر میں ہزاروں کی تعداد میں پودے لگانے کی ہدف کو عوامی اور دیگر اداروں کے تعاون سے کامیابی سے یقینی بنایا جائیگا۔ راولپنڈی شہر میں شجر کاری مہم کے تحت سوان پل، گورکھپور، چکری روڈ، میسا کسوال، گوجر خان اور کلر سیداں میں بڑی تعداد میں پودے لگائے جا رہے ہیں اور اس کیساتھ سال عوامی سطح پر شجرکاری مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے عوام کو پی ایچ اے کی جانب سے مفت پودے بھی فراہم کیے گیے ۔ راولپنڈی میں قائم کی جانیوالی گورکھپور نرسری خطے کی سب سے بڑی نرسری ہے جو شجرکاری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور یہاں سے راولپنڈی کے پارکس اور شجرکاری مہم کے لیے پودے فراہم کیے جارہے ہیں ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پی ایچ اے موسم بہار کی شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔اور راولپنڈی کو کلین اینڈ گرین انوائرمنٹ کے حوالے سے تمام اقدامات کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
ڈی جی پی ایچ اے کا گورکھ پور نرسری کا دورہ ،شجرکاری مہم کے اقدامات کا جائزہ
Apr 18, 2024