ڈاکٹر ملک مختار احمد، سیکرٹری صحت کا قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کا دورہ 

اسلام آباد(خبرنگار)وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری صحت ندیم محبوب نے قومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر کا دورہ کیا تاکہ ملک میں پولیو کے خاتمے کی جاری کوششوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور سیکرٹری صحت ندیم محبوب نیقومی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر میں پاکستان پولیو پروگرام کی سینئر قیادت سے ملاقات کی، پولیو کنٹرول روم کا دورہ کیا اور ملاقات کے دوران وفاقی اور صوبائی ٹیموں سے بات کرتے ہوئے پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیااس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت نے کہا کہ "پولیو کا خاتمہ وزیراعظم پاکستان کی ترجیحات میں نمایاں طور پر شامل اور پولیو ایمرجنسی پروگرام کو در پیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

ای پیپر دی نیشن