انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد حکام نے سونامی الرٹ جاری کردیا۔حکام نے 11ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر نقل مکانی کی ہدایت کی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روانگ آتش فشاں میں 24 گھنٹے کے دوران کم ازکم 5 دھماکے ہوئے۔ مائونٹ روانگ میںآتش فشاں پھٹنے سے دھماکا ہوا، ایک روز بعد مزید چار دھماکے ہوئے۔حکام کو خدشہ ہے کہ آتش فشاں کا کچھ حصہ سمندر میں گر کر سونامی کی وجہ بن سکتا ہے۔آتش فشاں پھٹنے سے راکھ فضا میں ہزاروں فٹ تک بلند ہوئی ہے، سیاحوں اور دیگر افراد کو آتش فشاں سے کم از کم 6 کلومیٹر دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ۔
آتش فشاں پھٹنے کے بعد انڈونیشیا کے جزیرے میں سونامی الرٹ جاری
Apr 18, 2024 | 13:35